Saturday, April 27, 2024

اکبر ایس بابر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اظہارتشکر

اکبر ایس بابر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اظہارتشکر
August 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اظہارِتشکر کیا۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ الیکشن کمیشن نے ان کے تمام الزامات کی تصدیق کردی، نا صرف اکاؤنٹس خفیہ رکھے گئے بلکہ غلط بیانی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دوہزار تیرہ تک جو سرٹیفکیٹس جمع کرائے گئے وہ سب غلط تھے۔ جھوٹ ثابت ہونے پر عمران خان مستعفی ہوں اور پارٹی کو نظریاتی کارکنوں کے حوالے کیا جائے۔