Friday, April 26, 2024

اجلاس تاخیر سے بلانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، خواجہ سعد رفیق

اجلاس تاخیر سے بلانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، خواجہ سعد رفیق
March 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے اجلاس تاخیر سے بلانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ میں لکھا کہ آئین کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ جانا ہوگا۔ سلیکٹڈ کے حُکم پر اسپیکر آئین اور قانون کو موم کی ناک بنا سکتا ہے نہ من مرضی کی تشریح کرسکتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاسی وفاداریوں کی جبری تبدیلی کرنیوالوں نے اقتدار کیلئے آئین و ریاست کو داؤ پر لگا دیا۔

احسن اقبال بولے وزیراعظم اکثریت کھو چکے، مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں۔

رہنماء پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی، اجلاس اکیس کو بلا کر انتقال کرجانے والے ایم این اے کیلئے فاتحہ خوانی کرکے آگے منتقل کیا جا سکتا تھا۔