Saturday, April 20, 2024

اعجاز جکھرانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب کیس میں عبوری ضمانت مسترد

اعجاز جکھرانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب کیس میں عبوری ضمانت مسترد
August 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا۔ جسٹس نذر اکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق، جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا۔

نیب کے مطابق اعجاز جاکھرانی نے خیر پور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی، کرپشن کے ذریعے سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔