Thursday, April 25, 2024

آج عمران خان نے غریب کا ہاتھ پکڑ کر اسے مہنگے اسپتالوں میں کھڑا کر دیا، شہباز گل

آج عمران خان نے غریب کا ہاتھ پکڑ کر اسے مہنگے اسپتالوں میں کھڑا کر دیا، شہباز گل
February 8, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے آج عمران خان نے غریب کا ہاتھ پکڑ کر اسے مہنگے اسپتالوں میں کھڑا کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجراء اور اس کی افادیت بارے آگاہی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے کی۔ ریلی آرٹس کونسل سے شروع ہو کر مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں دیگر مقامی سیاسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیماری آتی تھی تو غریب آدمی کو لگتا تھا قرضہ لینا پڑے گا۔ آج عمران خان نے غریب کا ہاتھ پکڑ کر اسے مہنگے اسپتالوں میں کھڑا کردیا۔ عمران خان نے ہر غریب کی جیب میں دس لاک مالیت کا ہیلتھ کارڈ ڈال دیا۔ عمران خان نے امیر اور غریب کو برابر تولا۔ ملک میں ایک قانون چاہتے ہیں۔ کل فیصل آباد کے ہر شخص کے لیے دس لاکھ کا علاج فری ہو گا۔ عمران خان غریبوں کا وکیل بن کر آیا ہے۔ عابد شیر علی آسمانی بجلی پہ چلتے ہیں۔ اس ملک کے دو ٹبر بیرون ملک جا کر علاج کرواتے تھے۔ ان کا علاج تو ڈاکٹر بلا ہی کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے کروا رہے ہیں۔ تیرہ ارب کی لاگت سے صنعتی شہر کے تمام روڑز بھی بن جائیں گے۔