Thursday, March 28, 2024

اعتزاز احسن نے حکومت کو مسائل سے نکلنے کا فارمولا بتا دیا

اعتزاز احسن نے حکومت کو مسائل سے نکلنے کا فارمولا بتا دیا
October 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے۔ سب کو پتہ ہے حکومت کو کن حالات میں اپوزیشن کی یاد آتی ہے۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا بل منظور ہوجائے تو حکومت کی ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ حکومتی ٹیم سے کوئی گہری بات نہیں ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کے 4مطالبات پیش کئے۔ ہمارا بنیادی مطالبہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے بل کی منظوری ہے۔ عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن کو اعتماد میں لینا پڑا تو لیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہمارے مطالبات بنیادی اور بڑے واضح ہیں۔ حکومت کوایک بار پھر اپوزیشن کی یاد آ گئی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرا ن خان‘ طاہرالقادری اور حکومت کے درمیان کیا کشمکش ہوتی ہے اس پر کوئی بات نہیں کرونگا۔