Thursday, March 28, 2024

فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے : محققین

فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے : محققین
October 13, 2016
لندن (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی سے انسانی صحت کو جہاں دیگر خطرات لاحق ہیں وہیں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی بدولت ڈیمنشیا (دماغی مرض) کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے سائنسدان ڈاکٹر ٹام رس اور ان کی ٹیم نے دماغی بیماری ڈیمنشیا میں مبتلا کرنے والے عوامل پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں فضائی آلودگی بھی شامل ہے۔ سائنسدانوں نے درجنوں تحقیقات کے بعد الزائمر اور ڈیمنشیا کی دوسری قسموں میں مبتلا مریضوں سے معلومات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ دماغی امراض میں جہاں دیگر بہت سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں وہیں ان میں ایک فیکٹر فضائی آلودگی بھی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی اور فضائی آلودگی ڈیمنشیا کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔ اگرچہ اب تک کی تحقیقات میں وٹامن ڈی کی کمی‘ فضائی آلودگی اور ڈیمنشیا میں تعلق ثابت ہوا ہے مگر یہ عوامل کس حد تک اثرانداز ہوتے ہیں اس کیلئے مزید تحقیقات درکار ہیں۔ ”بی ایم سی جیریا ٹرکس“ جریدے نے اس تحقیق کو شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔