Monday, May 6, 2024

ایئرفورس نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا : وزیراعظم

ایئرفورس نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا : وزیراعظم
November 9, 2016
سرگودھا(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے سرگودھا میں پاک فضائیہ کی ہائی مارک مشقوں کا معائنہ کیا کہتے ہیں دہشتگردی کے خاتمے میں فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے پوری قوم شاہینوں پرفخر کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سرگودھا میں پاک فضائیہ کی مصحف ایئربیس کا دورہ کیا وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف بھی تھے ایئربیس پہنچنے پروزیراعظم کاپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہائی مارک مشقوں کامعائنہ کیا اور کامیاب مشقوں کے انعقاد پر پاک فضائیہ کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کے دوران ان کی صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔ فضائی مشقیں جن اہداف کے لئے کی گئیں وہ حاصل کر لئے گئے پاک فضائیہ پر قوم کو فخر ہے  ان کاکہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کے لیے پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ ملکر کام کیا۔ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے سلامی بھی دی انہیں ہائی مارک مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔