Saturday, April 27, 2024

آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے : جنرل راشد محمود

آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے : جنرل راشد محمود
September 27, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ  کا اہم کردار ہے ، پوری قوم کو فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پاکستان ائیر فورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جنرل راشد محمود کا استقبال کیا۔ ، جنرل راشد محمود نے پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک 2016 کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر  بیس کمانڈر کی جانب سے چئیرمین جوائینٹ چیفس کو پاک فضائیہ کی مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل راشد محمود نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس نے مشقوں کے شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب میں جنرل راشد محمود نے کہا کہ پوری قوم کو آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ پاک فضائیہ نے  آپریشن ضرب عضب میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔