Friday, April 19, 2024

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیلئے بڑا ریلیف، آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بند

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیلئے بڑا ریلیف، آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بند
November 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف مل گیا، آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بند کردیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سُنایا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنس نئی ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجوا دیا۔

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔

اسحاق ڈار کیس میں احتساب عدالت نے کارروائی ختم کر دی۔