Friday, April 26, 2024

احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی حالت خراب ہونے کا اعتراف کرلیا

احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی حالت خراب ہونے کا اعتراف کرلیا
January 20, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی حالت خراب ہونے کا اعتراف کرلیا۔

جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے، سب کو مل کر میثاق معیشت بنانا پڑے گا۔ منفی سیاست کو ترک کرنا چاہیے، ریاست اور ملک سیاست سے بڑے ہوتے ہیں۔

احسن اقبال نے تحریک انصاف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک میں منفی پراپیگنڈا کررہی ہے۔ اپنی انا کی سزا ملک کو نہ دیں، نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا، قائد نون لیگ جلد پاکستان آئیں گے۔