Sunday, September 8, 2024

احسن اقبال نے معیشت پر وفاقی حکومت کو مناظرے کا چیلنج کردیا

احسن اقبال نے معیشت پر وفاقی حکومت کو مناظرے کا چیلنج کردیا
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے معیشت پر وفاقی حکومت کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ 

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی معاشی بدحالی کو چھپا نہیں سکتی، معیشت کا حجم سکیڑ کر رکھ دیا۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، غریب کا چولہا بجھ چکا ہے۔ حکومت نے ملک کو قرضوں میں جھونک دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان انہیں اپنے متبادل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "قریشی کی تقریر ظاہر کر رہی ہے کہ وہ اپنی وزارت کے علاوہ تمام وزارتوں کے کام انجام دے رہے ہیں۔"

احسن اقبال نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پہلے آصف زرداری کی تعریف کرتے تھے اور اب ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل شاہ محمود قریشی عمران خان پر تنقید کرتے نظر آئیں گے۔