اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے اہم تعیناتی کا معاملہ غیر متنازعہ طور پر حل ہونا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا تحریک انصاف کا اہم تعیناتی کیلئے کوئی فیورٹ نہیں ہے۔ وزیر داخلہ ایک بیان، وزیر دفاع دوسرا بیان دے رہا ہے۔ اس سے نالائق اور نکمی حکومت اس سے پہلے نہیں آئی۔ موجودہ حکومت نے معیشت کی کمر توڑ دی۔ آج ملک میں مارشل لا نہیں ہے تو اس کی وجہ عمران خان ہیں۔ پاکستان کے معاشی حالات آپ کے سامنے ہیں ، حکومت قرضے واپس کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ۔ ملک کی معیشت بہتر ہونی چاہیئے ، تبدیلی کا معاملہ جلد ختم ہونا چاہیئے ۔
فواد چودھری نے کہا عمران خان مسلسل اجلاس منعقد کر رہے ہیں ، 25 کی رات کو راولپنڈی پہنچ جائیں گے۔ 35 سے 40 ہزار افراد کیلئے خیمہ بستی قائم کی جارہی ہے ۔ اتنے لوگ جمعہ کی رات تک وہاں پہنچ جائیں گے۔ انگلینڈ ٹیم کا دورہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متاثر نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کا احتجاج تو فیملی ایونٹ ہوتا ہے۔