Wednesday, April 24, 2024

اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر کارروائیاں، دس افراد گرفتار

اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر کارروائیاں، دس افراد گرفتار
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے لاہور، گجرات اور فیصل آباد میں چھاپے مار کر دس افراد گرفتار کر لیئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم ونگ نے چھاپے مارے۔ حساس اداروں اور انٹیلی جنس بیورو نے لسٹیں ایف آئی اے کو فراہم کیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ 50 افراد سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں، متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کئے جارہے ہیں۔