اہم حکومتی فیصلہ، 25 ہزار سے اوپر بجلی بل پر صارف ٹیکس پیئر فہرست میں شامل ہوجائیگا
اسلام آباد (92 نیوز) - ٹیکس دھندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ کرلیا، اب 25 ہزار سے اوپر بجلی بل پر صارف ٹیکس پیئر فہرست میں شامل ہوجائیگا۔
حکومتی فیصلے کے تحت بجلی کے بلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس دھندگان کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق 25 ہزار سے اوپر بل آنے پر صارف کو ٹیکس پیئر کی فہرست میں شامل ہونا ہوگا، 25 ہزار سے اوپر بل آنے پر 7.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا قانون ہمیشہ کیلئے لاگو ہوجائیگا۔
اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹس کے ڈرافٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا۔ ایک دفعہ بھی بل 25 ہزار سے اوپر آیا تو 7.5 فیصد ٹیکس ہمیشہ کیلئے دینا پڑے گا۔