Friday, April 26, 2024

اہلیہ کو قتل کرنے کا کیس، شاہ نواز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اہلیہ کو قتل کرنے کا کیس، شاہ نواز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں اہلیہ کو قتل کرنے کے کیس میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہ نواز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔

صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو اسلام آباد میں سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جج مبشر حسن چشتی نے سوال کیا کہ ’شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟۔‘ ملزم شاہنواز نے جواب میں کہا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاہنواز نے باہر سے بلوا کر اپنی اہلیہ کو بےدردی سے قتل کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم شاہنواز کے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جج نے شاہنواز کے وکیل سے سوال پوچھا کہ ’کچھ بولنا چاہتے ہیں؟‘۔ ملزم شاہنواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ بلائند مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔ یہ قتل ابھی صرف الزام کی حد تک ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے والدین کے وارںٹ گرفتاری کی درخواست دائر کرنے پر جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ’آپ کو کس لئے ملزم کے والدین کے ورانٹ گرفتاری چاہئیں؟ عدالت نے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تاہم چچا چچی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو مسترد کر دیا۔