Sunday, May 19, 2024

اگر عمران خان گھر بیٹھ جائے تو یہ 11 پارٹیاں ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں، شیخ رشید

اگر عمران خان گھر بیٹھ جائے تو یہ 11 پارٹیاں ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں، شیخ رشید
May 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے اگر عمران خان گھر بیٹھ جائے تو یہ 11 پارٹیاں ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

شیخ رشید نے کہا مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔ حکومت عوام کے غصہ سے نہیں بچ سکتی۔ ملک وہاں پہنچ چکا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے۔ یہ نیب، ایف آئی اے، اے این ایف میں اپنے افسر لگائیں گے۔ یہ اپنے کیس ختم کرائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔ اگلے ماہ جب لوگ نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے۔ ان 11 اتحادی پارٹیوں کو گھر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔