دوحہ (92 نیوز) - ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔
دوحہ میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صہیونی ریاست اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ محض ایک امریکی سہارا اسے کھڑا رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایک ہفتے کی جنگ نے بتا دیا کہ اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ اگر حزب اللہ کے وضع کردہ منظرنامہ میں ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان زلزلے سے لرز اٹھیں گے۔ ابھی بھی کئی صہیونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں۔