Sunday, September 8, 2024

ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں پر اداکار فواد خان نے بھارت کو خیرباد کہہ دیا

ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں پر اداکار فواد خان نے بھارت کو خیرباد کہہ دیا
September 27, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندوں کا راج۔ مودی حکومت نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ پاکستانی فنکار پاکستان واپس لوٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی زمین فنکاروں کے لیے بھی تنگ پڑ گئی۔ ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی اداکاروں کو سنگین دھمکیوں کے بعد اداکار فواد خان نے بھارت چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالات بہتر ہونے تک فواد خان کی واپسی کے امکانات بہت کم لگ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد خان بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کی فلموں میں کام کررہے ہیں جو انھیں ادھوری چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا۔ انتہاپسندوں نے کرن جوہر کو بھی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد انکے گھر کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کے فلموں کی ریلیز روکنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں۔ چند روز پہلے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔