Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو کی ڈہرکی آمد کے اعلان پر سڑکوں کی مرمت کا کام شروع

بلاول بھٹو کی ڈہرکی آمد کے اعلان پر سڑکوں کی مرمت کا کام شروع
October 26, 2016
  ڈہرکی(92نیوز)بلاول بھٹو زرداری کی ڈہرکی میں آمد کے اعلان  پر علاقے کی سوئی قسمت جاگ اٹھی سالوں سےٹوٹی ہوئی کھنڈرسڑکوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا  جبکہ سی ایم سندھ  مراد علی شاہ کی آمد کی خبر پر نیو کراچی  میں بھی  کےایم سی   کے عملے سڑکیں چمکا ڈالیں۔ تفصیلات کےمطابق سیاست دانوں کو خوش کرنے  لئے سست رو انتظامیہ کیسی کیسی  پھرتیاں دکھا سکتی اس کا عملی مظاہرہ سندھ میں دیکھا جاسکتا  ہے بلاول بھٹو کی ڈہرکی میں آمد کا اعلان کیا ہواعلاقے میں ترقیاتی کاموں کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا گیا، ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بجالی کے لیے ٹھیکیداروں کو تین روز کا وقت دے دیا گیا ہےجس پروہ بجلی کی سی تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ سڑک بنانے کے لیے مٹیریل بھی علاقے میں پہنچا دیا گیا ہےبلاول بھٹو کی آمد سے قبل سڑکوں پر کام ہوتا دیکھ کر کئی سال  سے نظر انداز ہونے   والے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تیس اکتوبر کو دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈہرکی آنا تھا کوئٹہ سانحے کے باعث تقریب تو  ملتوی کر دی گئی لیکن سڑک کی  تعمیر  پر کام جاری ہے۔ انتظامیہ کی وقت پھرتی کا دوسرا واقعہ بھی سندھ ہی میں پیش آیا جہاں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد کی خبر پر نیو کراچی کی قسمت جاگ گئی، شہر بھر کی کےایم سی کی گاڑیاں علاقے میں جا پہنچی اور  سڑکوں کو  چمکانے میں مصروف ہوگئیں.