Sunday, September 8, 2024

افسوس ہے کشمیر پر قراردادیں مغرب کیلئے کاغذی ہیں، بلاول بھٹو

افسوس ہے کشمیر پر قراردادیں مغرب کیلئے کاغذی ہیں، بلاول بھٹو
January 20, 2023 ویب ڈیسک

ڈیووس (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ہے کشمیر کی بات آئے تو اقوام متحدہ کی قرار دادیں مغرب کیلئے محض کاغذ کی حد تک رہ جاتی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ورلڈ اکنامک فورم میں اقوام عالم کے دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا، سوال و جواب سیشن میں بلاول بھٹو نے کہا کشمیری حق خود ارادیت کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ستم ظریفی ہے کہ یوکرین کے معاملے پر یو این کی قراردادوں پر عمل ہوتا ہے لیکن عراق کی بات آئے تو خاموشی ہو جاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے اثرات ایک ملک نہیں بلکہ پورے خطے پر ہوئے۔ یوکرین مسئلے کا واحد حل سفارتکاری ہے۔ خطے میں مسائل کے حل کیلئے مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔