Monday, September 16, 2024

افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت کے بعد معزول صدر کے گھر پر چھاپہ

افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت کے بعد معزول صدر کے گھر پر چھاپہ
August 31, 2023 ویب ڈیسک

لبریویلی (92 نیوز) - افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت کے بعد معزول صدر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، بڑی تعداد میں کرنسی برآمد کرلی گئی۔

معزول صدر کے گھر سے بڑی تعداد میں یورو، ڈالرز اور مقامی کرنسی برآمد ہوئی، گزشتہ روزگبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر کو نظر بند کردیا تھا۔

فوج کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے، اس لیے انہیں معطل کردیا گیا ہے، جبکہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔