Friday, April 19, 2024

افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، تمام اتحادی رابطے میں ہیں، اسد عمر

افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، تمام اتحادی رابطے میں ہیں، اسد عمر
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، تمام اتحادی رابطے میں ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ مقابل ‘‘ میں اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں کوئی ووٹ ٹوٹتا نظر نہیں آیا، کہا کہ کسی اتحادی پر ابھی تک کوئی شک نہیں ہے، عمران خان اپنی پہلی ٹرم پوری کرلیں گے۔

وزیر اسد عمر بولے ہارس ٹریڈنگ پاکستانی سیاست کا حصہ رہی ہے، ظاہری طورپر کوئی خلاف نہ جانا چاہتا ہو لیکن خفیہ طور پر پیسہ بنا لیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم انتظار تو کرسکتے ہیں۔۔کنٹرول شہبازشریف فیملی کو نہیں دے سکتے۔۔یہاں سیاسی طاقت کی بات نہیں،اربوں کی بات ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوزیشن کے نمبر بار بار دکھائے جا چکے ہیں۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سمیت سینیٹ میں ووٹنگ پر صورتحال سب نے دیکھی۔ عوام کو متحرک کرنے کی اپوزیشن میں طاقت نہیں ہے۔