Wednesday, April 24, 2024

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 950 افراد ہلاک

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 950 افراد ہلاک
June 22, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔ شدید زلزلے کے باعث 950 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے کابل سمیت مشرقی علاقے میں تباہی مچا دی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے غزنی ، میدان وردک، لوگر ، خوست پکتیکا متاثر ہوئے۔ پکتیا، لغمان اور ننگرہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے نتیجے میں 280 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صوبہ  پکتیکا میں   255 افراد ہلاک ہوئے۔ صوبہ خوست میں 25 افراد ہلاک اور تقریبا 90 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل  کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے دور دراز پہاڑی علاقوں میں ہلاکتوں کی   مکمل تفصیلات جمع کرنے میں  وقت لگے گا۔

پاکستان نے پڑوسی ملک میں زلزلے اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ، کہا مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  جاں بحق ہونے والوں کیلئے  مغفرت ، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔