Monday, July 15, 2024

افغانستان میں ایسا کوئی اسلحہ چھوڑ کر نہیں آئے، جو طالبان استعمال کرسکیں، امریکا

افغانستان میں ایسا کوئی اسلحہ چھوڑ کر نہیں آئے، جو طالبان استعمال کرسکیں، امریکا
September 7, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے وضاحت کی ہے کہ وہ افغانستان میں ایسا کوئی اسلحہ چھوڑ کر نہیں آیا، جو طالبان استعمال کرسکیں۔

امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے افغان فوج کی تربیت کی تھی اور اسی لئے اسے حالات سے نمٹنے کیلئے اسلحہ بھی دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تو افغان فوج نے ان کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، اب طالبان کے پاس افغان فوج کا ہی اسلحہ موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج نے صرف چند جہاز، اور معمولی ساز و سامان چھوڑا تھا،،، اور وہ بھی قابلِ استعمال حالت میں نہیں تھا۔