Friday, April 19, 2024

افغانستان کے 10 سے زائد صوبوں میں بارشوں کے باعث سیلاب، 20 افراد ہلاک

افغانستان کے 10 سے زائد صوبوں میں بارشوں کے باعث سیلاب، 20 افراد ہلاک
May 5, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - افغانستان میں ملک کے 10 سے زائد صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

سیلاب سے سیکڑوں مکانات تباہ ،مویشی بھی بہہ گئے۔ قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فاریاب اور جوزجان صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر مولوی شرف الدین مسلم نے کہا کہ سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ اور 100 کے قریب مویشیوں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب نے قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فاریاب اور جوزجان صوبوں کو متاثر کیا تاہم بغلان، پروان اور بادغیس سب سے زیادہ متاثرہ تین صوبے ہیں۔