کابل (92 نیوز) - افغانستان میں طالبان حکومت میں پہلی مرتبہ مختلف جرائم میں ملوث افراد کو سزائیں دی گئیں، عدالتی حکم پر خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑے مارے گئے۔ ملزموں کو چوری اور دیگر اخلاقی جرائم میں ملوث پائے جانے پرسزا سنائی گئی تھی۔
طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی۔ افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت میں پہلی بار کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی۔ تاہم کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔ طالبان کے رہبر اعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی ہے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ نیز یہ پہلا موقع ہے کہ حکام نے عدالت کی طرف سے دی گئی اس طرح کی سزا کی تصدیق کی ہے۔