Saturday, May 4, 2024

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر حملہ، کمانڈروں سمیت چھ دہشت گرد ہلاک اور پندرہ زخمی

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر حملہ، کمانڈروں سمیت چھ دہشت گرد ہلاک اور پندرہ زخمی
March 2, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی پر ٹھکانے پر آئی ای ڈی حملہ کے نتیجے میں اہم کمانڈرز سمیت چھ دہشت گر د ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈرز میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل اور کجیر شامل ہیں، زخمی دہشتگردوں میں کمانڈر فضل امین،کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ،کمال،شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کی لیڈرشپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر پھیل گئی ہے، نچلے درجے کے دہشت گردوں کے لیڈرشپ پر شکوک وشہبات مزید بڑھ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایک علیحدہ واقعہ میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔