لندن (92 نیوز) - جی سیون ممالک نے افغانستان میں این جی اوز کے لئے کام کرنیوالی خواتین پر پابندی ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔
جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پابندی سے لاکھوں شہریوں کی بقاء کو خطرات لاحق ہو گئے۔ خواتین کی مدد کے بغیر این جی اوز امدادی کام جاری نہیں رکھ سکتیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان کی سب سے کمزور آبادی کو خوراک، ادویات اور دیگر سامان کی ترسیل رک گئی۔ خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے حصول پر پابندی بھی ختم کی جائے۔ طالبان اقوام متحدہ میں شامل ہونے کے لئے خواتین کے حقو ق بحال کریں۔
ادھر دوسری جانب اقوام متحدہ کے امدادی پروگرام کے سربراہ مارٹن گریفتھس افغانستان کا دورہ کریں گے۔ مارٹن گریفتھس خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی کا معاملہ اٹھائیں گے۔