Friday, May 17, 2024

افغانستان میں انسانی المیہ سے نمٹنے کیلئے امن اور مفاہمت کی ضرورت ہے، آرمی چیف

افغانستان میں انسانی المیہ سے نمٹنے کیلئے امن اور مفاہمت کی ضرورت ہے، آرمی چیف
January 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، علاقائی سلامتی، افغان صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آرمی چیف نے افغانستان میں استحکام کی مشترکہ کوششوں میں تیزی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے نمٹنے کے لیے امن اور مفاہمت کی ضرورت ہے۔

مشیر سعودی وزیر دفاع میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔