Thursday, April 18, 2024

افغان حکومت سے کہا آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیراعظم عمران خان

افغان حکومت سے کہا آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیراعظم عمران خان
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ افغان حکومت سے کہا آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

منگل کے روز فرانسیسی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب کوئی تصادم نہیں، طالبان کو تسلیم کرنا ہوگا، پاکستان اکیلا ایسا نہیں کرسکتا۔ افغانستان میں جامع حکومت ہونی چاہیے، افغان عوام کو مجبورنہیں کیا جاسکتا۔ افغان عوام بیرونی مداخلت سے نفرت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک سے مشاورت کررہا ہے، افغانستان نے اسامہ بن لادن کو امریکا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ افغانستان سے 3 گروپ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، تینوں گروپوں کو پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ افغانستان میں موجودہ سیٹ اپ کے بعد کوئی سنگین واقعہ نہیں ہوا، فرانس پاکستان کے لئے بہت ہی اہم ملک ہے۔

عمران خان نے کہا بھارت میں آرایس ایس انتہا پسندانہ نظریئے پر کام کررہی ہے، بدقسمتی سے مودی انتہا پسندانہ نطریئے کا حامی ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ایشو ہے۔ بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم بولے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی 80 ہزارافراد نے جانیں دیں، ہم شروع سے ہی کہہ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا فوجی نہیں سیاسی ہے۔ چاہتے ہیں طالبان بھی ایسے کام کریں جس سے عالمی طاقتوں کا اعتماد ان پر بحال ہو۔