Friday, March 29, 2024

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاداب خان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاداب خان قومی ٹیم کے کپتان مقرر
March 13, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم، صائم ایوب، احسان اللہ، اعظم خان، زمان خان اور طیب طاہر، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونئیر اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی عبوری کمیٹی نجم سیٹھی کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور شاہین شاہ کو ان کی رضامندی سے آرام دیا، مستقبل میں قومی ٹیم میں ان چاروں کی جگہ پکی ہے۔