افغان طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ پر دبئی جانیوالی 100 طالبات کو روک لیا
کابل (92 نیوز) - افغان طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ پر دبئی جانے والی 100 طالبات کو روک لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق افغان طالبات کو متحدہ عرب امارات کے ایک کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا جبکہ لڑکیوں کو افغانستان سے لانے کیلئے خصوصی طیارے کو ادائیگی بھی کردی گئی تھی، تاہم افغان حکومت نے تعلیم کیلئے امارات جانے کی خواہشمند طالبات کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔