Saturday, May 18, 2024

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - افغانستان کی اشتعال انگیزی پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے قیمتی جانی نقصان ہوا، کئی زخمی ہوئے، املاک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ فریقین کی ذمہ داری ہے، ایسے واقعات کو روکنا ناگزیر ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک، افغان سرحد پر دیرپا امن اس مقصد کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔