Friday, April 19, 2024

افغان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکا، اکیس افراد جاں بحق

افغان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکا، اکیس افراد جاں بحق
August 18, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - افغان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکا ہوا جس میں اکیس افراد جاں بحق اور اکیالیس زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پر افغان مبلغ امیر محمد کابلی کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔