Thursday, May 2, 2024

افغان حکومت کی لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت

افغان حکومت کی لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت
January 10, 2023 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - افغان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق افغان وزارت تعلیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ افغان وزارت تعلیم کے مطابق اسکول و تعلیمی مراکز میں لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔

پانچویں جماعت تک لڑکیوں کےلیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیئے جائیں۔ افغانستان کے کئی صوبوں میں مقامی حکام نے لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کرا دیئے تھے۔