Friday, April 19, 2024

اے این ایف کی طورخم بارڈر پر کارروائی، افغانستان سے نشہ آور گولیاں اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

اے این ایف کی طورخم بارڈر پر کارروائی، افغانستان سے نشہ آور گولیاں اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
May 19, 2022 ویب ڈیسک

طورخم (92 نیوز) - اے ین ایف کی طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران افغانستان سے نشہ آور گولیاں پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ین ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، 9 ہزار 2 سو گولیاں ادویات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھیں۔

ادھر مانسہرہ میں دوران تلاشی عاصم نامی ملزم سے 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔