Friday, March 29, 2024

اے این پی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے

اے این پی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے
April 30, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - اے این پی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے۔

وقار خان پی کے سات سوات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، وقار خان کو گزذشتہ رات دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے تعزیتی ٹویٹ میں لکھا کہ ایم پی اے وقار خان کی اچانک موت انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے۔ وقار خان نے روزاول سے قومی تحریک میں اپنے مشران کے ہمراہ ایک اہم اور متحرک کردار ادا کیا۔ صوبہ بھر اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف وقارخان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے تعزیتی ٹویٹ میں سوات سے رکن اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس، مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ”وقار خان کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔“