Friday, May 17, 2024

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، ایک ہزار 550 کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، ایک ہزار 550 کلو منشیات برآمد
May 23, 2023 ویب ڈیسک

لاہور/ کوئٹہ (92 نیوز) - اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہزار 550 کلو منشیات برآمد کرلی، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار جبکہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی میں انڈونیشیا جانے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو 140 گرام آئس برآمد کرلی، کرُم کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ روڈ کے قریب کار سے 43 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی خاتون سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ادھر کوئٹہ پشین میں کاروائی کرتے ہوئے غیر آباد مکان میں چھپائی گئی 1500 کلو چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف اور ایف سی نے زیڑا اورکزئی میں مشترکہ کاروائی کے دوران چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران لوئر اورکزئی کے رہائشی ملزم سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔