Friday, May 17, 2024

اے این ایف نے طورخم میں پاک افغان بارڈر پر ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

اے این ایف نے طورخم میں پاک افغان بارڈر پر ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی
January 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے طورخم میں پاک افغان بارڈر پر ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور کی مشترکہ کارروائی کے دوران طورخم میں پاک افغان بارڈر پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 183 کلو چرس اور 24  کلو افیون برآمد کرلی گئی جسے پاکستان اسمگل کیا جارہا تھا۔

لنڈی کوتل کے رہائشی ملزم محمد نور کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔