Friday, May 3, 2024

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، پارسلز سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، پارسلز سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
January 8, 2023 ویب ڈیسک

کراچی/ لاہور (92 نیوز) - اے این ایف کا بین الاقوامی سمگلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ملک شہروں سے پارسلزکے ذریعے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ مرید کے جی ٹی روڈ پرٹرک سے 80 کلومنشیات برآمد کرکے دوملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع تھی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلرز مختلف شہروں سے نت نئے طریقے سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے جارہے ہیں۔ شاہراہ فیصل کراچی پرنجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 2 کلو 560 گرام آئس۔ اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 723 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق دینہ میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 390 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی،، ہیروئین ویسٹ بیلٹ میں چھپائی گئی تھی۔

جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹرک سے 56 کلو 400 گرام چرس اور 26 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ منشیات سمگلنگ میں ملوث خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔