Saturday, April 27, 2024

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔

ڈریپ نے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔ وزیر صحت نے ایک بھی دوا کی قیمت بڑھانے سے انکار کیا، کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے۔ حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ہم عوامی لوگ ہیں، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔