Saturday, May 18, 2024

اداروں سے تیس، چالیس سالہ تعلق، تنقید کرنیوالوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں؟ شجاعت

اداروں سے تیس، چالیس سالہ تعلق، تنقید کرنیوالوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں؟ شجاعت
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - قاف لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے اداروں سے تیس، چالیس سال سے تعلق ہے، تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں؟

ہفتہ کے روز سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے، ملکی سالمیت کو فرض سمجھتے ہیں، اداروں کیخلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو منہ توڑ جواب دیں۔

چودھری شجاعت نے مزید لکھا کہ پرویز الہٰی ان کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، ہیں اور رہیں گے۔