راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ اداروں سے نہیں، چور حکمرانوں سے لڑنا چاہتے ہیں۔
ہفتہ کو راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چور شہباز شریف، بھگوڑے نواز شریف اور ڈاکو زرداری سے لڑنا ہے، ایم این ایز کے ضمیر خرید کر عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا۔ چوروں اور ڈاکوؤں کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں۔ ملک میں غریب مر گیا، مہنگائی بڑھ گئی، ڈالر سے متعلق اسحاق ڈار جھوٹ بولتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فوج اور عدلیہ میری ہے، مجھے فوج پر فخر ہے، فوج نے کہا سیاست میں کبھی حصہ نہیں لے گی۔ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن الیکشن کا اعلان کیا جائے۔