Wednesday, October 5, 2022

اداروں پر تنقید: خیبرپختونخوا حکومت نے پی ڈی ایم قیادت پر مقدمہ درج کرادیا

اداروں پر تنقید: خیبرپختونخوا حکومت نے پی ڈی ایم قیادت پر مقدمہ درج کرادیا
August 26, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ڈی ایم رہنماؤں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، سابق صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

یہ ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کی جانب سے کینٹ تھانے میں درج کی گئی ہیں، ایف آئی آرز میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے عوامی جلسوں میں فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسی تھانے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت کے مطابق مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر  نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں نیچے رینک کے سپاہیوں کو فوج کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

دوسری طرف پشاور ہائی کورٹ نے ایک پٹیشن مین خیبر پختونخوا حکومت کا وہ اعلامیہ معطل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کو یہ ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔