Friday, May 3, 2024

اداروں کےخلاف اکسانے کا کیس، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اداروں کےخلاف اکسانے کا کیس، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
February 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اداروں کےخلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،

وکیلِ ملزم نے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے مثبت تنقید کی، وہ تقریباً 80 سال کے ہیں اور انہیں کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا ہے، ایک گھنٹے کے اندر مقدمہ درج کرکے لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا، تنقید کرنا اگر غلط ہے تو اپوزیشن کو تو سسٹم سے نکال دیں۔

صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قیصر امام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب اپنے بیان کا اقرار کر رہےہیں،یہوہ ہی تھے جو ٹیلیویژن پر بیٹھے ہوئے تھے۔

تھانہ رمنا کی پولیس نے امجد شعیب کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا۔