Thursday, April 25, 2024

اداروں اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، فواد چودھری

اداروں اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، فواد چودھری
February 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے اداروں اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے،، ایسے مثالی تعلقات پہلے نہیں تھے۔

ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن حکومت کو گرانے کی لاتعداد کوششیں اور چار مارچ کر چکی، اداروں اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، ایسے مثالی تعلقات پہلے نہیں تھے۔

وزیر اطلاعات نے 92 نیوز سے گفتگو میں گفتگو میں کہا اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کا قد ملا کر بھی چار انچ سے زیادہ نہیں۔ یہ ایک گروہ ہے جو 13 ویں دفعہ حکومت گرانے کی کوشش کرے گا، اپوزیشن کے ساتھ نہ ہی لوگ نہ ہی ارکان اسمبلی ہیں۔ ماضی میں بھی یہ تھپڑ کھا چکے اور اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی تو خود ن لیگ اور پیپلز پارٹٰی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے، عمران خان نے پاکستان کی انڈسٹری کو سمت دی ہے۔ پاکستان میں تمام معاشہ اشاریہ مثبت ہیں، اپوزیشن کی وجہ سے ہی معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔

فواد چودھری بولے کہ جہانگیر ترین صاحب اسمبلی میں نہیں ہیں، ان سے احترام کا تعلق ہے۔ جہانگیر ترین کسی طور پر بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں ملیں گے، انہوں نے انکے خلاف جدوجہد کی۔