Monday, May 6, 2024

اداکار عمران اشرف کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دم مستم‘ کا ٹریلر جاری

اداکار عمران اشرف کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دم مستم‘ کا ٹریلر جاری
February 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور(92 نیوز) معروف اداکار عمران اشرف کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دم مستم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلم ’دم مستم‘کا اڑھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کیا گیا، اس فلم سے عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، اداکارہ امر خان نے بھی بطور فلم رائٹر متعارف ہونے جا رہی ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ یہ پہلی فلم بھی ہوگی۔

’دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں عمران اشرف‘امر خان‘ محمد احتشام الدین‘ عدنان صدیقی‘اختر حسنین‘ ہمایوں سعید‘ اشنا شاہ‘ عروہ حسین‘ بلال اشرف‘ ندیم بیگ‘ وسیم بادامی‘واسع چودھری‘ سونیاحسین ‘ صنم سعید‘ موحب مرزا سمیت بے شمار جگمگاتے ستارے بھی موجود تھے۔