Saturday, July 27, 2024

اداکارہ نور اور گلوکار ولی حامد کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

اداکارہ نور اور گلوکار ولی حامد کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں
November 14, 2016
لاہور (92نیوز) شوبز کے دو ستارے بے نقاب ہو گئے۔ اداکارہ نور اور گلو کار ولی حامد نے دو سال سے شادی کر رکھی تھی لیکن بات راز رکھی گئی۔ اچانک تصاویر سامنے آنے پر سب راز افشا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور اور گلوکار ولی محمد کے نکاح کی تصاویر اچانک سامنے آئیں تو دونوں کو ماننا پڑا کہ وہ دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ نور اور ولی محمد نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی لولی وڈ فلم ”عشق پازیٹو“ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ شوبزکی یہ جوڑی دو سال کے دوران کئی تقریبات میں اکٹھی نظر آئی۔ بیرون ملک بھی کئی ثقافتی شوکا حصہ بنے لیکن شادی کی بات نہ اگلی اور اب اچانک تصاویر سامنے آنے پر سب راز کھل گیا۔ ادھر اداکارہ نور نے نکاح کی بات خفیہ رکھنے کی عجیب منطق دی ہے۔ کہتی ہیں کہ شادی کی بات چھپانے کی ایک وجہ ولی حامد کو سمجھنا تھا۔