Tuesday, April 16, 2024

اداکارہ ماورہ حسین علی ظفر کی بڑی مداح نکلیں

اداکارہ ماورہ حسین علی ظفر کی بڑی مداح نکلیں
October 24, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک)ویسے تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی بہت بڑی مداح ہیں اور متعدد مرتبہ وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ماورا کی پسند کافی تبدیل ہوچکی ہے۔

ایک ریڈیو انٹرویو  کے دوران ماورا حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ ماورا کے مطابق ’مجھے امید ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ جلد کام کروں، وہ بہت اچھے انسان اور ایک بہترین پرفارمر ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں، انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں پہلی پرفارمنس کی تھی اور مجھے وہ بہترین لگی‘۔