Thursday, April 25, 2024

ہالی ووڈ فلم ،ہیکسو ریج ، کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ،ہیکسو ریج ، کا ٹریلر جاری
September 28, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ وار فلم ”ہیکسو رج“ کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے  فلم رواں  سال نومبر میں امریکی سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ ڈرامہ اور بائیو گرافی فلم ”ہیکسو ریج “ کی کہانی میں دوسری جنگ عظیم کے ایک واقعہ کو موضوع بنایا گیا ہے جس میں امریکی فوج کے میڈیکل یونٹ کا اہلکار ڈیسمنڈ ٹی ڈاس جنگ کے دوران اوکی ناوا میں گولی چلانے سے انکار کر دیتا ہے  اور تن تنہا اپنے75ساتھی فوجیوں کی زندگیاں بچاتا ہے۔ اوکی ناوا میں گھمسان کی لڑائی کے دوران دشمن بھاری ہتھیاروں سے حملے کرتا ہے لیکن ڈیسمنڈ ایک گولی چلائے بغیر اپنا مشن مکمل کرتا ہے ۔ فلم ”ہیکسو رج“ کی ہدایات میل گبسن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں اینڈریو گارفیلڈ، وینس وان، سیم ورتھنگٹن، لیوک بریسی، ہوگو ویونگ، ریان کور، ٹریسا پالمر، رچرڈ پائروس اور ریچل گرفتھن شامل ہیں ۔ فلم رواں سال چار نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔